جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بن گئے۔
پشاور میں تقریب کے دوران جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھایا۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے ارشد حسین شاہ سے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔
تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، آئی جی خیبر پختونخوا، ایڈووکیٹ جنرل، سابق صوبائی وزراء، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.