جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے، جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں، جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.