سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تضاد سامنے آ گیا۔ اس حوالے سے صحافیوں نے جیو نیوز کو تفصیلات بتادیں۔
صبح دس بجے اینکرپرسن عادل شاہ زیب کو کہا کہ میرا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ لیکن سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے کی تصدیق کی۔
بعد میں دوپہر سوا دو بجے، صحافی زاہد گشکوری سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی عمران خان سے بھی بات ہو چکی ہے۔
ثاقب نثار نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے خلاف عدالتی کیسز میں مدد کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔
دونوں صحافیوں نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ تفصیلات بتائیں۔
Comments are closed.