پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

جسٹس بندیال کی گاڑی بدلنے کی بات پر جسٹس فائز نے کیا کہا تھا؟

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی اور سینئر صحافیوں نے نئے آنے والے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تقریبِ حلف برداری پر گفتگو کی۔

اس دوران ’جیو نیوز‘ کے نمائندہ خصوصی عبدالقیوم صدیقی نے سابق چیف جسٹس کے ساتھ پیش آیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔

عبدالقیوم صدیقی نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی گاڑیاں 5 سال بعد تبدیل ہوتی ہیں اسی طرح سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا تھا کہ آپ کی گاڑی پرانی ہوگئی ہے، ججز کی گاڑیاں تبدیل ہو رہی ہیں، آپ بھی اس حوالے سے درخواست بھجوا دیں، جس پر قاضی فائز عیسیٰ نے جواب میں کہا کہ مجھے تو نئی گاڑی کی کوئی ضرورت نہیں۔

جس پر راوی کا کہنا ہے کہ عمر عطاء بندیال اپ سیٹ ہوگئے اور آ کر قاضی فائز عیسیٰ سے کہا کہ آپ خود تو کچھ کرتے نہیں ہیں اور دوسروں کو مسائل میں ڈال دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.