وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عدالت میں فیصلے دو آئے ہیں ایک چار ججز اور دوسرا تین ججز کا ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ کے فیصلے نے مزید سوالات اٹھا دیے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہونے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں 90 دن کی بات ہے تو باقی شقیں بھی ہیں ان کو بھی دیکھا جائے۔
ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ کل ایک جج نے کہا ہے سیاسی سوالات کے لیے عدالت فورم نہیں۔
معان خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ہم کوئی کام غیر آئینی نہیں کریں گے۔
Comments are closed.