پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بینچ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے تفصیلی اختلافی نوٹ پر تبصرہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلہ سازی سیاسی جماعت کا استحقاق ہوتاہے، ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے، جج کی آبزرویشن کتنی حیران کن ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بنچ ہمارا مسئلہ نہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی اختلافی نوٹ میں 90 دن کے اندر انتخابات کا اصول تسلیم کیا ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اعتراف کیا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا پی ٹی آئی کی غلطی تھی ، ہم نے حساب کتاب میں غلطی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال کی توقع ہی نہیں تھی کہ حکومت آئین کو نہیں مانے گی اور انتخابات نہیں کروائے گی ۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہاکہ حکومت میں موجود جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھیں اور انتخابات کی طرف جائیں۔
Comments are closed.