بیرسٹر علی ظفر کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات پر از خود نوٹس کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال اٹھایا کیا آئین کے تحت اسمبلی توڑی جا سکتی ہے؟، جب سماعت شروع ہو گی تو آئین کے مطابق اس کا جواب دیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ معاملہ زیادہ نہیں لٹکایا جا سکتا، الیکشن 90 دن میں ہونا ہے لیکن اعلان کس نے کرنا ہے؟
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج کا کیس سنا گیا، جسٹس مندوخیل نے اضافی نوٹ لکھا۔
کیس میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جسٹس مندوخیل نے سوموٹو نوٹس پر اضافی نوٹ لکھا ہے۔
Comments are closed.