سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کی حیثیت سےتقرری کےخلاف وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔
صدر سندھ ہائی کورٹ بار کے صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ وکلا آئین، قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، جسٹس احمد علی شیخ کو مستقل جج تعینات کیا جاتا تو قبول کرسکتے تھے۔
صلاح الدین احمد نے کہا کہ چیف جسٹس احمد علی شیخ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور اپنے چیمبر میں ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر 9 بجےحلف لینا تھا۔
Comments are closed.