کراچی میں ملیر کی مقامی عدالت میں جزلان قتل کیس میں ملوث دو ملزمان درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت میں جزلان قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد ملزمان فیض محمد اور احسان عرف احسن عدالت سے باآسانی فرار ہو گئے۔
کیس میں ملوث ملزم حسنین پہلے ہی جیل میں ہے جبکہ ملزم فیض محمد اور احسان عبوری ضمانت پر تھے۔
عدالت نے گذشتہ سماعت پر وکلا کے دلائل اور تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
وکیل مدعی جی ایم ابڑو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ قتل میں استعمال شدہ ان کا پسٹل دو برس قبل غائب ہو گیا تھا تاہم تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق پسٹل غائب ہونے کا داخلہ فارم جعلی تھا۔
جزلان کو 26 مئی کو سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.