آئی جی سندھ نے جزلان قتل کیس میں اہلخانہ کی پولیس پر عدم اعتماد کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔
آئی جی سندھ نے سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر جزلان قتل کیس کے لیے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
قتل کیس میں ایس ایس پی ایس آئی یو تحقیقاتی بورڈ کے سربراہ ہوں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی بورڈ اہلخانہ کی تفتیش سے متعلق درخواست کا جائزہ لے گا اور تحقیقاتی رپورٹ 7 دن میں پیش کی جائے گی۔
جزلان کےاہلخانہ نے سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ سے ملاقات کی اور جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر مقتول کے دادا بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ جزلان کو سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.