پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں سے غیرملکیوں کے انخلا میں تعاون پر پاکستانی حکام کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اسلام آباد ایئرپورٹ کی ایک تصویر کے ساتھ پاکستانی حکام کی تعریف کی۔
جرمن سفیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان سے جرمن سفارتی عملے اور شہریوں کا انخلا ممکن نہیں تھا۔
جرمن سفیر نے ہیش ٹیگ ’پاک جرمن دوستی‘ کا اضافہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں رومن انگریزی میں بہت شکریہ لکھا اور پاکستان حکام کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.