بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی 50 سال بعد میونخ اولمپکس متاثرین کو زر تلافی دینے پر آمادہ

جرمنی نے 50 سال بعد 1972ء کے میونخ اولمپکس میں مرنے والے اسرائیلی کھلاڑیوں کے خاندانوں کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔

پچھلے مہینے آنجہانی کھلاڑیوں کی فیملیز نے کہا تھا کہ وہ جرمنی کی طرف سے زر تلافی کی پیشکش سے ناخوش ہیں، قبل ازیں جرمنی نے ایک کروڑ یورو زر تلافی کے طور پر ادا کرنے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ 5 ستمبر 1972ء کو اسرائیلی اولمپکس ٹیم کو جرمنی کے شہر میونخ میں مسلح حملہ آوروں نے یرغمال بنا لیا تھا۔

24 گھنٹوں ک دوران 11 اسرائیلی کھلاڑی، 5 حملہ آور اور ایک جرمن پولیس اہلکار ہلاک کردیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.