جرمنی نے مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ مغربی کنارے میں نئی آبادکاریوں کے خواہاں نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی صورتحال میں فوری بہتری کی ضرورت ہے، اسرائیلیوں، فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل ہی بہترین ہے۔
دوسری جانب قطر نے جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی مذمت کی ہے۔
قطری حکام نے اسکولوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر اسرائیل کی درخواست پر غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں سوشل میڈیا پوسٹ ہٹادی گئیں۔
Comments are closed.