ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے پیش نظر جرمنی نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے کہا گیا ہے وہ ایران سے نکل جائیں، ایران میں جرمن شہریوں کی گرفتاریوں کا خطرہ موجود ہے، جرمن شہریوں سے پوچھ گچھ اور قید کی سزائیں ہونے کا خطرہ ہے،
ایران میں مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری ہے، کریک ڈاؤن میں اب تک صحافیوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ڈیڑھ ماہ سے مظاہرے جاری ہیں، مہسا امینی ایرانی پولیس کی زیر حراست مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔
واضح رہے کہ مہسا امینی کو اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.