اس نئی سکیم کے تحت اہل افراد ایک سال کی مدت کے لیے جرمنی میں رہتے ہوئے ملازمت تلاش کر سکیں گے۔ملازمت کی تلاش کے مقصد سے اپنے قیام کے دوران، موقع کارڈ کے حامل افراد پارٹ ٹائم ملازمت کرنے کے اہل ہوں گے اور ہفتے میں 20 گھنٹے تک کام کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی نئی ملازمت کے حصول کے لیے وہ آزمائشی طور پر وہاں دو ہفتوں تک کام بھی کر سکیں گے۔
’موقع کارڈ‘ کیا ہے؟
چانسنکارٹ (موقع کارڈ) کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق یہ ایک رہائشی اجازت نامہ ہے جس کے تحت غیر یورپی مزدوروں کو ملازمت کی تلاش کے لیے جرمنی آنے کی اجازت ہوگی۔موقع کارڈ پوائنٹس پر مبنی ایک سسٹم ہے جو امریکہ میں رائج ’گرین کارڈ‘ کی طرح ہے جس کی مدد سے خصوصی مہارتیں رکھنے والے پروفیشنلز کی امریکہ آمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔پوائنٹس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ آیا آپ اپنی اہلیت، تعلیم اور حالات کی بنا پر موقع کارڈ کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔موقع کارڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کو کم از کم چھ پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم اگر آپ کسی ایسی پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل ہیں جو جرمنی میں تسلیم شدہ ہے، تو آپ کم از کم پوائنٹس حاصل کیے بغیر ہنر مند کارکن کے طور پر موقع کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ پوائنٹس سسٹم کام کیسے کرتا ہے؟
اگر کوئی بھی شخص بنیادی شرائط پر پورا اترتا ہے تو موقع کارڈ حاصل کرنے کے لیے انھیں کم از کم چھ پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے:تعلیمی قابلیتاگر آپ اپنی حاصل کردہ تعلیمی قابلیت کو جرمنی کے معیار کے مطابق ثابت کرسکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جزوی مساوات قائم کر پاتے ہیں تو آپ چار پوائنٹس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔پیشہ ورانہ اہلیتاگر آپ کسی ایسے پیشے میں قابلیت رکھتے ہیں جس کے ہنرمندوں کی جرمنی میں قلت ہے تو آپ کو اس کا ایک پوائنٹ ملے گا۔یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ کا پیشہ ان شعبوں کی فہرست میں شامل ہے جن کے ہنرمندوں کی جرمنی میں مانگ ہے یہاں کلک کریںپیشہ ورانہ تجربہاگر آپ نے پچھلے پانچ سالوں میں اپنی قابلیت کے مطابق کم از کم دو سال کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کیا ہے تو آپ دو پوائنٹس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اور اگر آپ کے پاس پچھلے سات سالوں میں کم از کم تین سال کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے تو آپ کو تین پوائنٹس ملیں گے۔زبان میں مہارتاگر آپ کو جرمن زبان پر کامن یورپی فریم ورک آف ریفرنس فار لینگوئجز (CEFR) کے لیول A2 کی مہارت حاصل ہے تو اس کے لیے ایک پوائنٹ، B1 لیول کے لیے دو پوائنٹس اور B2 یا اس سے اوپر کے لیول کے لیے تین پوائنٹس ملیں گے۔اس کے علاوہ ایک اضافی پوائنٹ بھی مل سکتا ہے اگر آپ کو انگریزی زبان پر C1 یا اس سے اوپر کی سطح کی مہارت حاصل ہے۔عمراگر آپ کی عمر 35 سال سے کم ہے تو آپ کو دو پوائنٹ ملتے ہیں جبکہ 35 سے 40 سال کی عمر کے افراد کو ایک پوائنٹ ملتا ہے۔جرمنی سے آپ کا رشتہاگر آپ پچھلے پانچ سالوں میں کم از کم چھ ماہ جرمنی میں قانونی طور پر مقیم رہے ہیں تو تو اس کا آپ کو ایک پوائنٹ ملے گا۔ اس میں تعلیم، زبان کے حصول یا فائدہ مند روزگار کے لیے قیام شامل ہے۔ سیاحتی اور تفریحی مقاصد کے لیے کیا گیا دورہ اس میں شامل نہیں ہے۔مشترکہ درخواستاگر آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ مل کر موقع کارڈ کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو آپ دونوں میں سے ایک کو ایک اضافی پوائنٹ حاصل ہوسکتا ہے بشرطیکہ آپ دیگر تمام شرائط پر پورا اترتے ہوں۔،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ کارڈ کن نوجوانوں کو جرمنی آنے کا ’موقع‘ دے سکتا ہے؟
کاس کنسلٹنٹ فرم سے منسلک عدنان حسین نے جرمنی کے موقع کارڈ کے بارے میں بی بی سی سے بات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ کارڈ ان نوجوانوں کے لیے خاص طور پر ایک اچھا موقع ہے جو اس سے پہلے کسی نوکری کے لیے سپانسرشپ حاصل کرنے کا انتظار کرتے تھے یا وزٹ ویزا پر جا کر وہاں نوکری تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’اب کینیڈا کی طرز پر آپ پوائنٹس سسٹم کے تحت جرمنی بغیر کسی سپانسرشپ کے جا سکتے ہیں اور وہاں جا کر نوکریاں تلاش کر سکتے ہیں۔‘عدنان حسین کا کہنا ہے کہ ’عموماً یہاں سے جرمنی جانے کے خواہاں افراد کو جرمن سیکھنے کا مسئلہ ہوتا ہے جو اکثر لوگوں کے لیے ایک رکاوٹ بن جاتی ہے۔’لیکن آج کل لوگ یہاں سے نکلنے کی اتنی کوشش کر رہے ہیں، پچھلے چھ ماہ سے رش لگا ہوا ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں یہاں سے نکالو۔‘ ’یہی وجہ ہے کہ جرمن سفارت خانہ بھی ویزا انٹرویو کے لیے لمبی تاریخیں دے رہا ہے۔‘
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.