جرمنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پلاسٹک بنانے والی تمام کمپنیز کو سڑکوں اور پارکوں کی صفائی کے بجٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
کابینہ نے ایک قانونی بل پر اتفاق کیا جس کے تحت صرف ایک دفعہ قابل استعمال پلاسٹک تیار کرنے والی کمپنیز کو حکومت کے سینٹرل فنڈ میں رقم جمع کروانا ہوگی۔
یہ قانون 2025 سے نافذالعمل ہوگا، حکومت نے اس کے ذریعے 45 کروڑ یورو جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
وزیر ماحولیات اسٹیفی لیمکے نے بتایا کہ فی الوقت صفائی کی مد میں صرف تمباکو، مشروبات اور کھانا پیک کرنے والی کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے تبدیل ہونا چاہیے، جو بھی کمپنی صرف ایک دفعہ قابل استعمال پلاسٹک تیار کرتی ہے اسے کچرا اکٹھا کرنے اور صفائی کرنے کے لیے مختص بجٹ میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔
Comments are closed.