بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

جرمنی نے روس کے 4 قونصل خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

جرمنی نے روس کے 4 قونصل خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے۔ 

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لائسنس منسوخی کا اقدام روسی اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ روس کے 5 میں سے 4 قونصل خانوں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔

روس نے جرمن سفارتی عملے کی تعداد 350 تک محدود کر دی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ روس میں صرف جرمن سفارتخانہ اور سینٹ پیٹرزبرگ کا قونصل خانہ کام کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.