پولینڈ نے جنگ عظیم دوئم کے دوران جرمنی کی طرف سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 1.32 کھرب ڈالر لگایا ہے۔
ملک کی حکمران جماعت کے رہنما نے کہا ہے کہ وارسا باضابطہ طور پر جرمنی سے ان نقصانات کی تلافی کا مطالبہ کرسکتا ہے۔
قبل ازیں جرمنی نے کہا تھا کہ وہ جنگ عظیم دوئم سے منسلک تمام مالیاتی دعوے پورے کرچکا ہے۔
2019ء میں پولینڈ کی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی نے کہا تھا کہ 850 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے جبکہ اب کی بار جو تخمینہ لگایا گیا ہے وہ 1.32 کھرب ڈالر ہے۔
پولینڈ کی حکمران جماعت لا اینڈ جسٹس پارٹی نے 2015 میں برسراقتدار آنے کے بعد سے کئی بار ازالے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے باضابطہ طور پر جرمنی سے تلافی کیلئے رابطہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران 30 لاکھ یہودیوں سمیت 60 لاکھ پولش شہری مارے گئے تھے اور دارالحکومت وارسا ریت کا ڈھیر بن گیا تھا۔
Comments are closed.