بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی میں چاقو حملہ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی، ملزم گرفتار

مغربی جرمنی میں چاقو حملے میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

برلن سے عرب میڈیا کے مطابق چاقو حملہ جرمنی کے مغربی شہر لودویگسہافن میں پیش آیا۔ 

جرمن پولیس کے مطابق چاقو سے لیس حملہ آور نے شہر کے عام مقام پر لوگوں کو نشانہ بنایا تھا۔

جرمن پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاقو حملے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ 

مقامی میڈیا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مبینہ چاقو حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.