جرمنی سے عمرہ ادائیگی کے لیے موٹرسائیکل پر مکہ پہنچنے والا شامی شخص غازی جاسم اپنا سفر مکمل کرتے ہی انتقال کرگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غازی جاسم نے جرمنی سے موٹرسائیکل پر مسجد الحرام تک کا سفر 73 دن میں مکمل کیا۔
رپورٹس کے مطابق اس سفر کے دوران وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو آگاہی بھی دیتے رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غازی جاسم کا مسجد الحرام پہنچ کر انتقال ہوا، ان کی نمازِ جنازہ بھی یہیں ادا کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق غازی جاسم کو مکہ میں ہی سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر غازی جاسم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم ساتھ ہی ان کے سفر کی بھی لوگ تعریف کر رہے ہیں۔
Comments are closed.