جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

جرمنی سب سے زیادہ جنگی ہیلی کاپٹر رکھنے والا نیٹو کا دوسرا رکن ملک

جرمنی کے ایئرفورس سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری فضائیہ سب سے زیادہ جنگی ہیلی کاپٹر رکھنے والی نیٹو کی دوسری فضائیہ ہوگی۔

ایئرفورس چیف انگو گرہارٹز کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینے 60 چینوک ہیلی کاپٹر خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔

جرمنی کی درجنوں بیسز اور دیگر عسکری تنصیبات میں ساڑھے 38 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

یہ ہیلی کاپٹر بوئنگ کمپنی سے خریدے جائیں گے اور ان کی مالیت 8 ارب یورو ہوگی۔

ایئرفورس چیف نے کہا کہ امریکا کے بعد جرمنی سب سے زیادہ جنگی ہیلی کاپٹر رکھنے والا ملک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی جرمنی کی ہولزڈورف بیس پر 50 چینوک ہیلی کاپٹر تعینات کیے جائیں گے جبکہ اس تعیناتی کے بعد ایک ہزار اضافی اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.