جرمنی کے شہر ڈسلڈورف سے جنگ عظیم دوم کے زمانے کا بم برآمد ہونے کے بعد حکام نے عارضی طور پر 13 ہزار رہائشیوں سے گھر خالی کروا لیے۔
جرمن میڈیا کے مطابق پولیس اور بم اسکواڈ نے برآمد شدہ بم کو تلف کرنے کیلئے آپریشن کیا۔
ایک ٹن وزنی بم گزشتہ روز چڑیا گھر کے قریب سے برآمد ہوا تھا، حکام نے 500 میٹر تک کے علاقے میں موجود رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت دی۔
بم تلف کرنے کے آپریشن کے دوران قرب و جوار کی سڑکیں بھی عارضی طور پر بند کی گئیں۔
یہ واضح نہیں کہ بم ڈسپوزل آپریشن کب مکمل ہوا اور عارضی پابندیاں کب اٹھائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ 2021 میں میونخ اسٹیشن کے قریب تعمیراتی مقام پر جنگ عظیم دوم کا ایک بم پھٹ گیا تھا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.