جرمنی نے بھنگ کے استعمال کو قانونی قرار دینے کے لیے اقدامات شروع کر دیے، چانسلر اولاف شولز کی حکومت نے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر یہ اقدام کریں گے۔
ملک کی وزیر صحت کارل لوٹرباخ نے بھنگ کی سرکاری نگرانی میں تقسیم اور استعمال کو قانونی بنانے کے لیے مسودہ پیش کیا ہے۔
متوقع نئے قانون کے تحت جرمنی میں ذاتی استعمال کے لیے 20 سے 30 گرام بھنگ رکھنا قانونی ہوگا۔
اتحادی حکومت نے پچھلے سال طے کیا تھا کہ وہ اپنے چار سالہ دور حکومت میں لائسنس یافتہ دکانوں پر بھنگ کی سرکاری نگرانی میں تقسیم کو قانونی کر دے گی۔
وزیر صحت نے یہ نہیں بتایا کہ اس سے متعلق حتمی فیصلہ کب ہوگا لیکن قانون کے اطلاق کے بعد جرمنی یورپ کا دوسرا ملک ہوگا جہاں بھنگ کے استعمال کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔
یورپ میں سب سے پہلے مالٹا نے بھنگ کے استعمال کو قانونی قرار دیا تھا۔
حکومت کا ارادہ ہے کہ بھنگ استعمال کرنے والوں سے خصوصی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
ساتھ ہی ساتھ بھنگ کے استعمال اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
Comments are closed.