بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نیب قوانین میں ترامیم  پر کہنا ہے کہ سب قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیب قانون میں ترامیم پر ردِ عمل دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’زیر تفتیش 1100 ارب روپے اب نیب دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے، سب قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا‘۔

عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ’تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی، تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو سازش کا حصہ اور اسے کامیاب کرنے میں آگے تھے۔‘

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’آج ترمیم شدہ نیب قانون سے ہم وائٹ کالر مجرموں کو احتساب سے نکال رہے ہیں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.