ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

جدہ کیلئے بک کنٹینر سے 75 کلو گرام نشہ آور گولیاں برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے ساؤتھ ایشیاء ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نشہ آور گولیوں کی تعداد 320000 ہے جبکہ مجموعی وزن 75 کلو گرام سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کنٹینر نجی کمپنی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں امپورٹر کو بھیجا جا رہا تھا۔

پاک فوج اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں لاڑکانہ کے عبدالوحید جبکہ کراچی کے شہزاد شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے ایک اور کارروائی ملت روڈ فیصل آباد پر کی، جہاں کار سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔

فیصل آباد کے رہائشی تنویر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.