افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں عالمی برادری سے افغانستان کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے افغانستان میں مذاکرات کی حمایت بھی کی گئی۔
سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے افغانستان میں آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں۔ افغان قیادت اور عالمی برادری افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دے۔
واضح رہے کہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منعقد کیا گیا تھا۔
Comments are closed.