سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح شخص اور ایک سیکیورٹی افسر مارا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق قونصل خانے کے قریب ایک شخص نے گاڑی کھڑی کی اور ہاتھ میں اسلحہ لے کر باہر آیا.
اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی قونصل خانے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی جس سے مسلح شخص مارا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں امریکی قونصل خانے پر تعینات نیپالی افسر بھی مارا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.