پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

جدہ میں آتشزدگی کا شکار پی آئی اے کا طیارہ دو دن بعد فعال، پرواز لاہور روانہ

سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر دو روز قبل آتشزدگی کا شکار پی آئی اے کا طیارہ پرواز کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔ مسافر طیارہ عمرہ کے مسافروں کو لے کر لاہور واپس روانہ ہوگیا ہے۔

جدہ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایک اور بوئنگ طیارے میں آتش زدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد طیارے کی لاہور روانگی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کی جدہ سے لاہور روانگی کے وقت جمعرات کو آتشزدگی ہوئی تھی۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اے پی یونٹ میں آتشزدگی کے باعث لاہور آنے والے طیارے کو سفر سے روک دیا گیا تھا۔

275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، ہوٹل میں قیام کے دوران گوجرانوالہ کا ایک نوجوان مسافر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔

بوئنگ 777 طیارے کی مرمت کیلئے پی آئی اے کے انجینیئرز پاکستان سے جدہ پہنچے۔ پرواز پی کے 760 جدہ سے 7 بجکر 47 منٹ پر لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.