
غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کی منسوخی کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین جدہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔
غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کو 350 عمرہ زائرین کو 3 جنوری کو پاکستان لانا تھا جو 4 جنوری کو بھی منسوخ کردی گئی۔
عمرہ زائرین کے مطابق غیرملکی ایئر لائن کی جانب سے پاکستان میں خراب موسم کے باعث پرواز منسوخی کا بتایا گیا ہے۔
پاکستانی عمرہ زائرین نے مزید کہا کہ جدہ ایئر پورٹ پر ہیں، ایئر لائن حکام نے تاحال نہیں بتایا کہ پرواز کب روانہ ہوگی۔
عمرہ زائرین نے پاکستانی حکام سے اپیل کی کہ وہ ہماری فوری وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں۔
Comments are closed.