جدہ سے سیالکوٹ کے عمرہ زائرین دوہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا، جدہ سے ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر کا شکار پی ائی اے کی پرواز لاہور منتقل کر دی گئی، مسافروں کو لاہور سے بس میں سیالکوٹ جانا ہوگا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 746 نے جدہ سے سیالکوٹ کے لیے صبح ساڑھے 5 بجے روانہ ہونا تھا، قومی ایئر لائن سے عمرہ کے مسافر جدہ ایئر پورٹ پر 10 گھنٹے تک روانگی کے منتظر رہے۔
ذرائع کے مطابق پرواز جدہ سے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوئی تو انتظامی حکم کے تحت پرواز کو لاہور اتار لیا گیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کو بسوں کے ذریعے لاہور سے سیالکوٹ لے جایا جا رہا ہے۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے تحت اسی بوئنگ 777 طیارے نے سیالکوٹ سے جدہ جانا تھا۔
سیالکوٹ جدہ روٹ کے پی آئی اے کے مسافر کئی وجوہات سے گزشتہ 3 دن سے اذیت کا شکار ہیں جبکہ جدہ سے لاہور کے مسافر طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوٹل میں وطن روانگی کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.