سعودی عرب کے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ کئی روز سے غیر معمولی رش سے بچنے کے لیے سعودی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی تمام فلائٹ اس کو حج پر منتقل کردیا ہے۔
اس سہولت سے آئندہ چند دنوں میں صورت حال نارمل ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی جاری کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر کی خصوصی ہدایات و رہنمائی پر پی آئی اے کی جدہ انتظامیہ کے جدہ ایئرپورٹ حکام سے مذاکرات ہوئے ہیں، جن کی روشنی میں سعودی حکام نے پی آئی اے کی پروازوں کو شمالی ٹرمینل کے بجائے حج ٹرمینل منتقل کیا۔ حج ٹرمینل وسیع ہے اور اس طرح کا رش باآسانی ہینڈل کرسکتا ہے۔
اتوار کو بھی تمام ایئرلائنز کی پروازیں اوسط 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھیں جس کی وجہ مسافروں کو بہت دشواری ہوئی۔ سیکڑوں مسافروں نے ایئرپورٹ دروازے بند ہونے کی وجہ سے رات باہر انتظار گاہ میں گزاری تھی۔
سی ای او پی آئی اے آپریش کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ وزیر ہوابازی نے انہیں تمام مسافروں کو حتی الامکان آسانی مہیا کرنے کی ہدایات کی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے تمام ایجنٹس اور کال سینٹر کے ذریعے مسافروں کو ٹرمینل منتقلی کی اطلاع فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام مسافر جن کی واپسی کی پروازیں آج رات شیڈول ہیں سے درخواست ہے کہ وہ اب حج ٹرمینل پر تشریف لائیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق وہ مسافر جو شمالی ٹرمینل پر آچکے ہیں ان کو پی آئی اے انتظامیہ خصوصی بسوں کے ذریعے حج ٹرمینل منتقل کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں سے التماس ہے کی اپنی پروازوں سے متعلق معلومات پرواز سے قبل اپنے ایجنٹوں، پی آئی اے کے جدہ میں دفاتر یا کال سینٹر سے حاصل کریں۔
Comments are closed.