سعودی آئل کمپنی آرامکو پر حملے کی ویڈیو بنا کر خوشی کا اظہار کرنے والے یمنی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جدہ سے سعودی میڈیا نے بتایا ہے ایک یمنی باشندے نے آرامکو تنصیبات پر حملے کی ویڈیو شیئر کر کے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
اس گرفتار شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ یمنی باشندہ اقامہ ہولڈر ہے۔
جدہ پولیس کے مطابق اس یمنی باشندے نے اس حوالے سے متعدد خلاف ورزیاں کیں۔
جدہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار یمنی باشندے سے مزید تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments are closed.