سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے۔
توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دلاور کے فیصلوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا جج ہمایوں دلاور صاحب کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے ایک اور موقع کے مستحق ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق بھی شکوک پیدا ہوتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.