ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنانے کی اصل وجہ سامنے آگئی، ہمایوں دلاور کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائیکورٹ میں پوسٹ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمایوں دلاور نے یو کے میں ٹریننگ سے واپسی پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط لکھا، ہمایوں دلاور نے خط میں خود کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا، انہیں خدشہ تھا ان کی کورٹ میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔
ہمایوں دلاور کو یو کے میں ٹریننگ کے دوران بھی احتجاج اور دھمکیوں کا سامنا تھا، ہمایوں دلاور کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، یو کے پولیس نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جج تک رسائی کو ناکام بنایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمایوں دلاور کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائیکورٹ پوسٹ کیا گیا، جوڈیشل افسر کو درپیش خطرات کے باعث ہائیکورٹ نے جج کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدام کیا۔
Comments are closed.