سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی کارروائی کو انتخابی عمل میں مداخلت قرار دے دیا۔
نیویارک عدالت میں پیشی کے بعد فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ 75 ملین ووٹ لینےوالے امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جارہی ہے۔
ٹرمپ نے مقدمے کے جج Juan Merchan کو متعصب قرار دیا اور کہا کہ یہ ٹرمپ سے نفرت کرنے والا جج ہے۔
انہوں نے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو بھی مجرم کہتے ہوئے کہا کہ براگ کو مستعفی ہونا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بدنظمی کا شکار ہوچکا ہے، امریکا کی معیشت تباہ ہورہی ہے، افراط زر قابو سے باہر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے چین سے اور سعودی عرب نے ایران سے شراکت کرلی ہے اگر وہ امریکا کے صدر ہوتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ میرا واحد جرم اپنی قوم کا ان لوگوں سے بے خوف دفاع ہے جو اسے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں دوسری بار امریکا کے صدر بننے کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ بےشک ہم ہر صورت امریکا کو پھر سے عظیم تر بنائیں گے۔
Comments are closed.