چیئرمین تحریکِ انصاف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ جج صاحب کو صرف چیئرمین تحریک انصاف کا پروڈکشن آرڈر کرنا تھا۔
سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بنیادی طور پر ہم نے ضمانتیں خارج ہونے سے متعلق درخواست دائر کی ہے، کوئی قانون نہیں کہ ایک بار ضمانت خارج ہونے کے بعد دوبارہ درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔
سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ہماری درخواست ہے ہمیں جوڈیشل سائیڈ پر سنیں، ضمانت مل گئی اور ان درخواستوں پر نوٹس ہو گئے تو دوبارہ گرفتاری نہیں ہو سکے گی، کیونکہ ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہائیکورٹ کے سامنے 2 اہم نکات اٹھائے ہیں، ضمانت تکنیکی بنیادوں پر خارج نہیں ہوسکتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کیا جاتا اور درخواستوں کا فیصلہ میرٹ پر ہو جاتا، اگر سپریم کورٹ نے کوئٹہ وکیل قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی ہے، تو کیا ماتحت عدالتیں کیا اس فیصلے کو ماننے کی پابند نہیں تھیں؟۔
سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق ان کے کیسز کے لیے فیصلوں کی نظیر کافی ہے۔
Comments are closed.