جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

ججز کے لیے پی ایس ایل کے وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف

ملتان کے اعلیٰ ججز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے منیجر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو خط لکھا کہ ججز اور ان کے اہل خانہ پی ایس ایل دیکھنا چاہتے ہیں، افتتاحی تقریب کے لیے چیئرمین باکس مختص کیا جائے۔

خط میں لکھا گیا کہ مزید 30 وی آئی پی پاسز بھی دیے جائیں، اس کے علاوہ ملتان میں ہر میچ کے 25 وی آئی پی پاسز کا علیحدہ بندوبست کیا جائے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جمعرات کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کی بلکہ وہ ٹیم سے قبل تنہا ہی پریکٹس کرنے پہنچ گئے۔

خط میں منیجر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے گاڑیوں کے خصوصی پارکنگ اسٹیکرز بھی مانگے گئے ہیں۔

یہ خط کچھ دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد سینئر ایڈیشنل رجسٹرار نے پاسز مانگنے کا خط واپس لے لیا۔ 

انہوں نے دوسرا خط بھیج کر لکھا حکامِ بالا کے احکامات پر پاسز مانگنے کا خط واپس لیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.