وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ خود کو لوہے کے چنے کہہ کر ججز کو دھمکانا نون لیگ کا وتیرہ ہے، نہال ہاشمی کے ذریعے ججز، انکی اولادوں کو دھمکیاں دینا نون لیگ کا وتیرہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سسیلین مافیا کی اداروں میں باقیات کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا پی ٹی آئی کا مشن ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرانا تحریک انصاف کا مشن ہے۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اور اس کے ججز پر حملے کرنے والے، جسٹس قیوم جیسے ججز سے ٹیلیفون پر اپنی مرضی کے فیصلے اور مخالفین کو اپنی منشا کےمطابق سزائیں دلوانے والے کرپٹ ظل سبحانی، اس کے چیلے اور جعلی راجکماری کو محترم ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے!۔
Comments are closed.