چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ججز تقرری کے معاملے پر ہمیشہ بار کونسلز کی رائے لی گئی، سمجھ نہیں آتا بار کونسلز کی ججز تقرری میں احتجاج کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔
سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ججز تقرری کے معاملے پر بار کونسلز کے صدور کو متعدد بار دعوت دی، بار کونسلز کے صدور کی طرف سے بتایا گیا کہ وہ پشاور میں ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بار کونسلز نے یک طرفہ موقف اپناتے ہوئے معاملے کو اٹھایا،ججز تقرری کے معاملے پر ہمیشہ بار کونسلز کی رائے لی گئی، سمجھ نہیں آتا بار کونسلز کی ججز تقرری میں احتجاج کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بار کونسلز اور وکلا کے لیے اب بھی دروازے کھلے ہیں، بار کونسلز اور وکلا ججز تقرری کے معاملے پر آکر مجھ سے بات کریں۔
Comments are closed.