بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جتنی مشکل سے نوازشریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔

شیخ رشید نے حالیہ سیاسی صورتحال، ضمنی الیکشن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے، جتنی مشکل سےنوازشریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں آئندہ دنوں کی سیاست سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اکتوبر نومبر میں آر پار ہو کر رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.