بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا، عبداللّٰہ شفیق

کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے اعتماد دیا، یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ رنز نہیں ہو رہے۔

پاکستان کے بیٹر سعود شکیل سے بدتمیزی کرنے پر سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کو متنبہ کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا، یہاں کی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھ کر پریکٹس کی تھی۔

عبداللّٰہ شفیق نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا آنے سے پہلے اسپن کنڈیشنز کا سوچ کر سوئپ شاٹس کی تیاری کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ کولمبو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 0-2 کی فتح حاصل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.