جب ’نشے میں دھت‘ مسافر کے ائیر ہوسٹس کو ’کاٹنے‘ پر جہاز کا رخ موڑنا پڑا،تصویر کا ذریعہGetty Images2 گھنٹے قبلآج کل ہوائی جہازوں میں ایسے واقعات پیش آنے لگے ہیں کہ جن کے بارے میں جان کر حیرانی ہوتی ہے، جیسے کچھ دن قبل ایک شخص جہاز کے فضا میں بلند ہوتے ہی ٹوائلٹ گیا اور اندر ہی پھنس گیا۔مگر اب جس واقعے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اُس میں ہوا یہ کہ امریکہ جانے والی اے این اے کی پرواز کو اس وقت ٹوکیو واپس جانا پڑا جب ’نشے میں دھت‘ ایک مسافر نے دوران پرواز عملے کے ایک رکن کو ’کاٹ‘ لیا۔ایئر لائن کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 55 سالہ امریکی شخص مبینہ طور پر نشے میں تھے جب انھوں نے کیبن اٹینڈنٹ کے بازو پر ’کاٹا‘ لیا جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئیں۔جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے نیند کی گولی کھا رکھی تھی جس کی وجہ سے اُنھیں کُچھ یاد نہیں کہ کیا ہوا تھا۔

اے این اے کے اس طیارے میں 159 مسافر سوار تھے اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اُس وقت یہ بحرالکاہل کے اوپر سے گزر رہا تھا۔ جہاز کے پائلٹ کو جیسے ہی یہ سب معلوم ہوا تو اس نے جہاز کا رخ واپس ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے کی جانب موڑ لیا۔ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق جہاز کا ائیر پورٹ پر بس اُترنا ہی تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو دھر لیا۔حالیہ دنوں میں اے این اے کو متاثر کرنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے اور چند ہفتوں میں جاپان کی ہوا بازی کی صنعت سے یہ متعلق پانچواں واقعہ ہے۔ہفتے کے روز جاپان میں اے این اے کی ایک ڈومیسٹک پرواز کو کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ پڑنے کے بعد واپس لوٹنا پڑا تھا۔کاک پٹ کے ارد گرد کھڑکی کی چار تہوں میں سے سب سے باہری حصے میں دراڑ نمودار ہوئی لیکن جہاز میں سوار کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔اے این اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دراڑ ایسی چیز نہیں تھی کہ جس سے پرواز کا کنٹرول یا دباؤ متاثر ہوا ہو۔حالیہ واقعات میں یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ تھا جو 2 جنوری کو ہنیدا میں پیش آیا، جب جاپانی ایئر لائنز کا ایک طیارہ ایک چھوٹے کوسٹ گارڈ طیارے سے ٹکرا گیا۔اس مسافر طیارے میں سوار تمام 379 افراد آگ لگنے سے پہلے ہی جہاز سے بچ نکلے تھے لیکن چھوٹے طیارے میں سوار چھ میں سے پانچ افراد کی اس حادثے میں جان چلی گئی تھی۔منگل کے روز جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے ایک ہوائی اڈے پر کورین ایئر اور کیتھی پیسیفک سے تعلق رکھنے والے طیارے خوفناک حالات میں پھسل گئے تھے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔جاپان کی ایئر لائن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایسا ہی ایک واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب اے این اے کا ایک طیارہ امریکہ کے شکاگو ہوائی اڈے پر ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے سے ’رابطے‘ میں آیا۔
BBCUrdu.com بشکریہ

body a {display:none;}