بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب لندن کا ٹاور برج ’کھلا کا کھلا رہ گیا‘

لندن ٹاور برج: تکنیکی خرابی کی وجہ سے 12 گھنٹے تک پل بند رہا

A man with a Union flag umbrella stands beside the stuck Tower Bridge

،تصویر کا ذریعہGetty Images

لندن کا ٹاور برج 12 گھنٹوں تک ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

اس معروف برج کو پیر کے روز کھولا جانا تھا تاکہ لکڑی کی بنی ایک بڑی کشتی گزر سکے تاہم بظاہر برج پھنس گیا تھا۔

سٹی آف لندن پولیس کا کہنا تھا کہ 127 سالہ یہ تاریخی برج تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق رات پونے دو بجے کھول دیا گیا تھا۔

گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اس علاقے میں جانے سے اجتناب کریں۔

Tower Bridge

Tower Bridge

جس دوران اس تکنیکی خرابی پر کام کیا جا رہا تھا، ٹاور برج کو جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

پل کے دونوں پلڑے پیر کو مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے سے پھنسے ہوئے تھے۔

ٹرانسپورٹ فار لندن کا کہنا تھا کہ پیر کی دوپہر اس مسئلے کی وجہ سے پل کے دونوں طرف آمد و رفت میں کافی سست روی آ گئی تھی۔

Presentational white space

Presentational white space

لندن کا ٹاور برج 1894 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی تعمیر میں آٹھ سال لگے تھے۔ یہ پل ہر سال تقریباً 800 مرتبہ کھولا جاتا ہے۔

گذشتہ سال اگست میں بھی یہ برج مکینیکل خرابی کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے تک کھلا رہا تھا۔

Tower Bridge

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برج میں خرابی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابھی تک اس خرابی کہ وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔

line

ٹاور برج کی تاریخ

Tower Bridge in 1894

،تصویر کا ذریعہGetty Images/Museum of London

  • لندن کے ٹاور بریج کی تعمیر 1886 میں شروع ہوئی۔ اس کا ڈیزائن ماہرِ تعمیرات سر ہورس جونز نے کیا تھا۔
  • پرنس اور پرنسز آف ویلز نے کافی بڑی افتتاحی تقریب کے ساتھ اسے 30 جون 1894 کو کھولا تھا۔
  • جب یہ پل تعمیر کر لیا گیا تھا تو اسے دنیا کا سب سے بڑا اور پیچیدہ ترین بیسکیول پل مانا جاتا تھا۔
  • 1952 میں ایک دفعہ بس نمبر 78 کو پل کے ایک پلڑے سے دوسرے پر اس وقت چھلانگ لگانی پڑی تھی جب بس پل پر سفر کر رہی تھی مگر پل کے پلڑے اٹھنا شروع ہوگئے۔ اس وقت بس پر 20 مسافر بھی سوار تھے۔
BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.