جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ جب دو مختلف فیصلے ہوں گے تو کیا صدارتی ریفرنس داخل کر دیا جائے گا، آپ اعلی عدلیہ سے کس قسم کی نظیر قائم کرواناچاہتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن شیڈول کی نقل متفرق درخواست کے ذریعے داخل کرے۔
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکروانےسےمتعلق صدارتی ریفرنس پرسماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ اپنے دلائل پیر کو مکمل کر لوں گا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ آنے سے ہمت ہوئی، میں اپنے ناتواں کندھوں پر اتنا بوجھ نہیں لے سکتا۔
Comments are closed.