پال اینسل نے بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ’ان سرچ آف نکولا بُلی‘ میں بتایا کہ نکولا کے لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا نے کیسے ان کی زندگی جہنم بنا دی تھی۔پال اینسل بتاتے ہیں کہ 27 جنوری 2023 کی صبح ایک عام صبح تھی۔ نکولا ساڑھے آٹھ بجے اپنی دو بیٹیوں کو سکول چھوڑنے کے لیے گھر سے نکلیں۔ ان کا کتا ’ویلو‘ بھی ان کے ہمراہ تھا۔پال کہتے ہیں کہ جب نکولا معمول کے وقت گھر واپس نہ آئی تو وہ کوئی زیادہ پریشان نہیں ہوئے لیکن ساڑھے دس بجے انھیں بچوں کے سکول سے فون موصول ہوا کہ کسی کو نکولا کا فون ایک بینچ سے ملا ہے اور کتا ان کا کتا ’ویلو‘ بھی پاس ہے۔پال بتاتے ہیں کہ یہ فون نارمل نہیں تھا۔ نکولا کبھی اپنے ویلو کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتی تھی۔ وہ بتاتے ہیں کہ وہ گھبرا گئے۔ ’یہ ایسا وقت تھا جب آپ کی ٹانگیں جواب دے جاتی ہیں اور آپ کے دماغ میں عجیب عجیب خیالات آنے لگ جاتے ہیں۔‘انھوں نے بتایا کہ ’میں نے پولیس کو 999 پر فون کیا۔ میں اس وقت ڈرائیونگ کر رہا تھا۔‘نکولا کی بہن لوئس بتاتی ہیں کہ وہ اپنے ڈیسک پر بیٹھی تھیں کہ انھیں نکولا کے پارٹنر پال کا فون آیا۔ ’وہ سخت گھبرائے ہوئے تھے۔ انھوں نے مجھے بتایا کہ کچھ بہت عجیب ہو گیا ہے۔‘
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.