جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

’جب داڑھی بڑھائی تو دوستوں نے کہا میں میسی کی طرح دکھتا ہوں‘

فٹبالر میسی سے مشابہت پر مصر میں گھروں کا رنگ و روغن کرنے والا مقبول

میسی کا ہمشکل

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

مصر میں بچے میسی کے ہمشکل سے ملنے پر بہت خوش ہیں

مصر میں گھروں کو رنگ و روغن کرنے والا ایک شخص آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور وہ ملک کی مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مصر کے 27 سالہ اسلام محمد ابراہیم بٹاہ کی ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لوئنل میسی سے بہت حد تک مشابہت ہے۔

اسلام محمد ابراہیم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’جب میں نے اپنی داڑھی بڑھانی شروع کی تو میرے دوستوں نے مجھے کہا کہ میں فٹبالر میسی کی طرح دکھائی دیتا ہوں، جب میں نے مزید اپنی داڑھی بڑھائی تو مشابہت بہت حد تک واضح ہو گئی۔‘

یہ بھی پڑھیے

میسی کا ہمشکل

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

اسلام محمد مصر میں گھروں کو رنگ و روغن کرنے کا کام کرتے ہیں

روئٹرز کے مطابق میسی کے ہمشکل نظر آنے والے اسلام محمد ابراہیم نے جب مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 90 کلومیٹر دور شمال میں واقع زگازگ نامی شہر کے ایک یتیم خانے کا دورہ کیا تو وہاں موجود بچے انھیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

روئٹرز کے مطابق اسلام محمد ابراہیم نے بارسلونا کی شرٹ پہنے وہاں موجود بچوں کے ہمراہ فٹبال بھی کھیلا۔

میسی کا ہمشکل

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

اسلام محدم ابراہیم بارسلونا کی شرٹ پہنے ارجنٹائن کے فٹبالر میسی سے بہت مشابہت رکھتے ہیں

روئٹرز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی میرے اور میسی کے درمیان مشابہت دیکھ کر خوشی دیدنی اور ناقابل بیان تھی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب آپ کسی کو خوشی دیتے ہیں تو خدا اس کا اجر دیتا ہے، میں یہ خوشی ان بچوں کے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.