جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جب تک چیئرمین پی ٹی آئی باعزت واپس نہیں آجاتے ذمہ داری نبھاؤں گا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر لیڈر وہی ہیں جب تک وہ با عزت واپس نہیں آ جاتے ذمہ داری نبھاؤں گا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی ظفر، روف حسن اور بیرسٹر گوہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جدوجہد وہی ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی انہیں کا نظریہ اول آخر ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھین لے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، جو چیئرمین پی ٹی آئی بنے گا وہ عارضی طور پر ہوگا، کسی قد آور سیاسی شخصیت کو چیئرمین بناتے تو مائنس ون کی بات ہوتی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کےلیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.