اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

جب تک پلیئر کو موقع نہیں دیں گے وہ خود کو نہیں منوا سکتا، عمر گل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ جب تک پلیئر کو موقع نہیں دیں گے وہ خود کو نہیں منوا سکتا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ پلیئر کو جب تک اپنی اسٹرینتھ کا نہیں پتہ ہوگا وہ اچھا پلیئر نہیں بنے گا۔

ٹیم کے پاس اسپنرز اچھے ہیں، ہسارنگا اور نواز کے آنے سے اسپن مضبوط ہوا ہے۔ حسنین، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ بھی اچھے بولرز ہیں، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

انہوں نے کہا کہ ہر پلیئر کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلے اپنی اسٹرینتھ بہتر کرے پھر نئی چیز کی جانب جائیں۔

بولنگ کے حوالے سے عمر گل نے کہا کہ اوس کو ذہن میں رکھ کر بولنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کےلیے فوکس بہت ضروری ہے۔

بولنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے پلیئرز مختلف لیگ میں کھیلتے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ میں کافی بہتری آگئی ہے اس بار کافی امیدیں ہیں۔ جب تک پلیئر کو موقع نہیں دیں گے وہ خود کو نہیں منوا سکتا۔

ڈی جی براوو کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

عمر گل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو ہر حالات میں سپورٹ کیا۔ کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ کوچ کو نہیں پلیئر کو جاتا ہے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ حسنین کو تھوڑا اور فوکس بہتر کرنا ہوگا اور گیم اویئرنیس بڑھانا ہوگی۔ حسنین اگر اپنی باریک کمی پوری کرلے تو وہ کافی بہتر کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ حسنین کے ایکشن میں تبدیلی سے اس کا پیس متاثر نہیں ہوا۔

عمر گل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک برانڈ بن چکا۔ ہر کوئی اس کا منتظر ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.