سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں۔ صدر کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔
سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کروائے۔
Comments are closed.