whatsapp groups for hookups mature hookup app pregnant hookup free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب تک قائد حزب اختلاف نہیں آتا چیئرمین پی اے سی رہوں گا، رانا تنویر

چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جب تک کوئی قائد حزب اختلاف نہیں آتا میں اس وقت تک چیئرمین رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تو چلانی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل نو کرنا پڑے گی۔

وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔ پی اے سی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن قومی اسمبلی شامل نہیں ہوا۔ سینیٹر شبلی فراز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شرکت کرکے پارلیمان کو اہمیت دی۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ حکام نے کراچی، سکھر، لاہور اور کوئٹہ میں ریلوے زونل آفس میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ افسران کرپشن میں ملوث ہیں، ریلوے کا بیڑہ غرق کر دیا۔

چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ ریلوے حکام نے اجلا س کو بتایا کہ کرپشن کے 44 کیسز کی انکوائری جاری ہے۔ سابقہ ادوار میں ریلوے کی زمین ریزرو پرائس سے کم پر لیز پر دی گئی۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ زمین کی بندر بانٹ ہوئی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ 3888 اسکوئر فٹ زمین لیز پر دینے سے 88 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان ہوا۔ 

رانا تنویر نے کہا کہ سکھر ایکسیڈنٹ میں غلطی کے مرتکب افسر کو لاہور آفس میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.